8 جون 2013 - 19:30

پاکستان کے قبائلی علاقہ شمالی وزیرستان اور بنوں میں سیکورٹی فورسز پر پے در پے تین بم حملوں میں 3 اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں ۔

ابنا: پاکستان کے قبائلی علاقہ شمالی وزیرستان اور بنوں میں سیکورٹی فورسز پر پے در پے تین بم حملوں میں 3 اہلکار ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے ہیں ۔سرکاری ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک سے بنوں جانے والے سیکیورٹی فورسز کے قافلے کو ایشا کے قریب ریموٹ کنٹرول بم حملے کا نشانہ بنایا گیا۔ حملے میں 3 اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔ میران شاہ میں عیدک کے قریب سکیورٹی قافلے پر ایک ریموٹ کنٹرول بم کے ذریعہ حملہ کیا گیا،جس میں ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔ادھر بنوں کے علاقے ایف آر بکا خیل میں بھی بنوں میرانشاہ روڈ پر نصب ریموٹ کنٹرول بم کا دھماکہ ہوا۔دھماکے میں گاڑی مکمل تباہ اور دو اہلکار زخمی ہوگئے۔......./169